ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: گھر گھر پہنچ کر مرکزی حکومت کے منصوبوں کا تعارف : بی جے پی کی طرف سے توسیع پروگرام

بھٹکل: گھر گھر پہنچ کر مرکزی حکومت کے منصوبوں کا تعارف : بی جے پی کی طرف سے توسیع پروگرام

Tue, 11 Jul 2017 19:56:14    S.O. News Service

بھٹکل:11/جولائی (ایس اؤنیوز) ریاست میں امسال ریاستی ودھان سبھا کے لئے انتخابا ت ہونے ہیں اس کی پیشگی تیاری میں تمام سیاسی پارٹیاں اپنے طورپر جٹی ہوئی ہیں ۔ اسی سلسلے میں بی جے پی نے اپنے توسیع پروگرام کی مناسبت سے بی جے پی لیڈران تعلقہ کے مختلف مقامات پر گھر گھر پہنچ کر مرکزی حکومت کے منصوبوں اور اسکیموں کےمتعلق عوام کو جانکاری دی ۔

کمٹہ کے سابق رکن اسمبلی دنیکر شٹی ، بھٹکل بی جے پی صدر راجیش نائک، دینیش نائک، سبرائے دیواڑیگا، بی جے پی یوتھ مورچہ صدر لکشمن نائک، بی جے پی پسماندہ شعبہ صدر سنتوش نائک، موہن دیواڑیگا، رامانائک وغیرہ شریک تھے۔ توسیع پروگرام کے متعلق اظہار خیال کرتےہوئے سابق رکن اسمبلی دنیکر شٹی نے کہاکہ پچھلے 3دنوں سے ہیبلے ، ماولی -2 اور شرالی میں توسیع پروگرام کا کامیاب انعقاد کیا جاچکا ہے۔ مرکزی حکومت کے اجول نامی منصوبے سمیت عوام دوست پروگراموں کو عوام کے ذہن نشین کرانےکی کوشش کئے جانے کی بات کہی۔


Share: